اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، تاہم آخری گھنٹے میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ کی تیزی بڑی حد تک زائل ہوگئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 377 پوائنٹس کی تیزی ہوئی، دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 812 پوائنٹس تک بڑھا جبکہ 394 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔ 169 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے سے 168,580 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کے مطابق سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کرکے محتاط رویہ اختیار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US