سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے کی کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,100 روپے کی کمی کے بعد 4,34,436 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 2,658 روپے سستا ہو کر 3,72,458 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,436 روپے کی کمی کے ساتھ 3,41,432 روپے پر بند ہوا۔

اسی طرح فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 100 روپے کی کمی سے 6,488 روپے اور 10 گرام 24 کیرٹ چاندی 86 روپے گھٹ کر 5,562 روپے پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر کی کمی سے 4,119 ڈالر اور چاندی 1.00 ڈالر کی کمی کے ساتھ 60.10 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US