لاہیرو اُدارا کی 91 رنز کی جارحانہ اننگز، سری لنکا نے پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ہیں اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا
Getty Images
لاہیرو اُدارا نے 55 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ہیں اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے ابتدا میں مہمان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

کوشل مینڈس پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کامل مشارا بھی 13 گیندوں پر چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد لاہیرو اُدارا نے اننگز کو سنبھالا اور پہلے کامندو مینڈس کے ساتھ اہم شراکت قائم کی۔ کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے تاہم وہ صائم ایوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان نے سری لنکا کے بلے باز کمندو مینڈس کا کیچ تھام کر انھیں پویلین کی راہ دکھائی
AFP via Getty Images
فخر زمان نے سری لنکا کے بلے باز کمندو مینڈس کا کیچ تھام کر انھیں پویلین کی راہ دکھائی

اس کے بعد سہان آراچچیگے صرف ایک رن بنا سکے اور محمد عمران نے انھیں آؤٹ کر کے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلائی۔

سری لنکا ایک مرحلے پر چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا چکا تھا تاہم لاہیرو اُدارا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے اپنی ٹی20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور بعد ازاں داسن شاناکا کے ساتھ بھی مفید شراکت قائم کی۔ شاناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے جن میں دو چھکے شامل تھے، تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اننگز کے آخری اوورز میں اُدارا نے پاکستانی باؤلرز پر دباؤ بڑھایا اور 55 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وہ آخری دو اوورز میں نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔

نسیم شاہ
AFP via Getty Images
نسیم شاہ نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنھوں نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عمران نے بھی متاثر کن بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب، شاداب خان اور ایک اور ڈیبیو کرنے والے رضاء اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ رضاء اللہ نے اپنی ٹی20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرتے ہوئے مہیش تھیکشانا کو آؤٹ کیا۔

اگرچہ پاکستان نے ابتدائی اوورز میں میچ پر اپنی گرفت مضبوط کیے رکھی، تاہم لاہیرو اُدارا کی بیٹنگ نے سری لنکا کو ایک ایسے مجموعے تک پہنچا دیا جو راولپنڈی کی بیٹنگ کے لیے سازگار تصور کی جانے والی وکٹ پر مقابلہ کرنے کے لیے کافی سمجھا جا رہا ہے۔ اب پاکستان کو سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے 182 رنز درکار ہیں۔

Pak v SL
Getty Images

تین میچوں کی اس سیریز کے باقی دو مقابلے 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سہ فریقی سیریز کا آغاز ہو گا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں تقریباً چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کے لیے تین پارکنگ مقامات اور متبادل راستے مختص کیے گئے ہیں۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US