دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صوبے میں قیام امن اولین ترجیح ہے، فیصل کریم کنڈی

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس ناسور کا مقابلہ سنجیدہ اقدامات اور واضح حکمت عملی کے تحت کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن کے قیام کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرنا ہوں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو ان کے حقوق بروقت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صوبے میں امن قائم کیا جائے گا، جس کے بعد ترقیاتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں ترقی کا جال بچھایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US