معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت قوم کے لیے دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، قاسم شکار پوری

image

پشاور کے اسکول میں پیش آنے والے المناک سانحے پر صدر آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن قاسم شکار پوری نے شدید غم اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا پوری پاکستانی قوم کے لیے ناقابلِ فراموش صدمہ اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔

قاسم شکار پوری نے غمزدہ والدین اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن اور دردناک گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، پسماندگان کو صبرِ جمیل اور تمام زخمیوں کو جلد و کامل صحت یابی نصیب فرمائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US