پشاور میں سکول کی چھت گِرنے سے 34 ہلاکتیں، تحقیقاتی کمیٹی قائم: 16 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ سے 14 سال کی عمر کے 33 بچے اور ایک خاتون ٹیچر شامل ہیں۔ دوسری جانب مارے جانے والے 16 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
  • پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 33 طلبا اور ایک خاتون ٹیچر ہلاک ہوئے ہیں۔ مارے جانے والے بچوں کی عمریں چھ سے 14 سال کے درمیان ہیں
  • پشاور سکول حادثے میں ہلاک ہونے والے 16 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
  • اس واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رُکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے
  • ایک عینی شاہد سہیل نے بی بی سی کو بتایا ’میری بہن نے ساڑھے نو بجے مجھے بلایا کہ بھائی جلدی آ جاؤ۔ سکول کے چھوٹے چھوٹے بچے چھت کے نیچے آ گئے تھے۔ میں نے اور علاقے کے لوگوں نے جلدی سے بیلچے سے انھیں نکالنے کی کوشش کی‘

پشاور میں سکول کی چھت گِرنے سے 34 ہلاکتیں، تحقیقاتی کمیٹی قائم: 16 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US