پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق حسن خیل میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔