دہشتگردی ختم ہوتے ہی خیبر پختونخوا کا نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

image

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد صوبے کا نظامِ حکومت صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، جبکہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے آئینی تقاضے مکمل ہوچکے ہیں اور اب تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں ترقیاتی کاموں اور عوامی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھی روڈمیپ تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دی ہے اور حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی اور دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد صوبے کا انتظام صوبائی حکومت کے سپرد کردیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US