بھارت: مذہبی اجتماع میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک، 25 زخمی

image

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک مندر میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 19 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مندر میں مذہبی اجتماع کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی اجتماعات کے دوران بھگدڑ کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔ 2024 میں ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US