خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد افغان طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور بیس کیمپ کو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی میں افغان طالبان نے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کے لیے یہ بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں غوز گڑھی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اپر کرم سیکٹر میں ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور طالبان اہلکاروں کو سرحدی پوسٹ خالی کرنا پڑی۔