صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں، وزیراعلیٰ: جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کا افتتاح

image

کراچی کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف کرنے کے اس منصوبے کے تحت جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 5 جدید سیل تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی تعمیر دسمبر تک مکمل کی جائے گی، اس سائٹ پر کراچی کے کچرے کو سائنسی اور منظم انداز میں تلف کیا جائے گا، اس جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے ماحولیاتی مسائل اور تعفن کے خاتمے میں مدد ملے گی جب کہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی عالمی معیار کے ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے، جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سے منع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔

میر رضا کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میر رضا کیس کے لیے کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، اب کابینہ ہی کمیشن کی رپورٹ کا بند لفافہ کھول کر فیصلہ کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US