سائٹ ٹاؤن میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

image

کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں میٹروول کے قریب واقع ایک دھاگہ فیکٹری کی تیسری منزل پر قائم گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جہاں بڑی تعداد میں دھاگے کے کون موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے تیزی سے زور پکڑ لیا۔

بروقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور کے ایم سی کی ایک اسنارکل موقع پر پہنچ گئی، جبکہ آگ کی شدت کے پیش نظر واٹر کارپوریشن نے کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ٹینکرز کی مسلسل فراہمی شروع کردی ہے اور اعلیٰ حکام کی نگرانی میں فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US