وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ اعجاز کے والد اعجاز کو ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں سے برآمد ہونے والی 93 لاکھ روپے کی رقم حوالے کردی۔
پولیس نے ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں سے کارروائی کے دوران 93 لاکھ روپے برآمد کیے تھے، جو اب لائبہ اعجاز کے والد کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعجاز کو رقم دیتے ہوئے برآمد شدہ رقم کی واپسی کا عمل مکمل کیا۔