حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر 2026 تک تین روز کے لیے ہوگا۔