عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے دو بحری جہاز کراچی کی پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔
ان میں سے پریانیس نامی جہاز نے ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر 4 ہزار 250 میٹرک ٹن اور الیسا ون نامی جہاز نے اینگرو ٹرمینل پر 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کر دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی معطل شدہ ترسیل دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی کی صورتحال میں بہتری کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں جلد کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔