شرح سود بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ آج

image

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شرح سود برقرار رکھنے یا اس میں ردوبدل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

معاشی حلقوں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور معاشی اعشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود موجودہ 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کرنے کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں معاشی صورتحال اور شرح سود سے متعلق فیصلے پر روشنی ڈالی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US