عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتیں کم

image

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، 24 کیرٹ سونا 422,136 روپے فی تولہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے کی کمی کے بعد 422,136 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 24 کیرٹ 10 گرام سونا 1,115 روپے کی کمی سے 361,913 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 1,022 روپے کمی کے بعد 331,765 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 13 ڈالر کی کمی سے 3,996 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہو کر 5,793 روپے اور 10 گرام چاندی 73 روپے کی کمی کے بعد 4,966 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں چاندی کا نرخ 0.85 ڈالر کمی کے بعد 53.15 ڈالر فی اونس رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US