خواتین سے موبائل فون چوری کرنے کے ملزم کی ملیر کورٹ میں پیشی کے موقع پر پٹائی

image

کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے موقع پر نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم پر متاثرہ خواتین نے دھاوا بول دیا۔

ملزم کی عدالت میں آمد کے وقت خواتین نے اس پر چپلوں اور مکوں کی برسات کردی، جس کے نتیجے میں عدالت میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور ملزم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لڑکیوں کو نوکری دینے کی آفر دے کر فارم ہاؤس پر بلایا اور ان سے موبائل فون جمع کر کے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا تھا جہاں پہلے سے موجود متاثرہ خواتین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پیٹ ڈالا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US