مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات، خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

image

عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.48 ڈالر اضافے کے بعد 115.36 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 1.22 ڈالر مہنگا ہوکر 101.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ یہ قیمتیں بدھ کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق رات 1 بج کر 40 منٹ پر ریکارڈ کی گئیں۔

یمن کے حوثیوں نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے میزائل کے ذریعے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا، تاہم سعودی حکام نے فوری طور پر حملے کی تصدیق نہیں کی۔ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے ساتھ جاری تنازع کے باعث خطے میں توانائی کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں معمولی اضافے کی توقع ہے جبکہ اوپیک پلس سے دسمبر کے لیے تیل کی پیداوار کے اہداف برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ادھر روسی بندرگاہوں سے خام تیل کی برآمدات میں ممکنہ کمی بھی عالمی منڈی میں قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US