اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ایک ٹرین آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔