پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض ارکان نے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
علی ظفر کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ اگر اس ترمیم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ نکل سکتا ہے تو اس امکان کو تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ترمیم کے تناظر میں ریلیف ملنے کا امکان ہے تو اس پر ضرور غور کیا جانا چاہیے۔