کراچی، شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے 2 بہنوں کی جان لے لی

image

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کے اندر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو جواں سال بہنوں کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم رحیم عرف ڈاکو نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی بہنوں کو قتل کیا۔ جن کی شناخت 25 سالہ صوبیہ دختر فضل ہادی اور 20سالہ حرا دختر فضل ہادی کے ناموں سے ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ملزم رحیم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے، متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے والد کا 5 روز قبل انتقال ہوا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US