ملتان بوسن روڈ کے علاقے بستی یارے والا میں مبینہ طور پر نشہ کے عادی شخص کی جانب سے تقسیم کردہ پڈنگ کھانے سے 3 سے 12 سال کی عمر کے 6 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ بچوں کی طبی حالت اور پڈنگ میں مبینہ طور پر کسی مضر یا زہریلے مادے کی موجودگی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔