وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم جاری ہے اور رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کے ماحول میں محنت کش کیسے کام کر سکتا ہے سرمایہ کاری کے لیے سب سے پہلے محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے گئے تجاوزات ہٹا کر بازار کشادہ کیے گئے جبکہ صنعت سمیت ہر شعبے میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔