آسٹریلوی کرکٹ کا بڑا نام انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر، گلین میکسویل کا طویل سفر اختتام پذیر

image

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جس کے ساتھ ہی ان کا ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

38 سالہ میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ وہ 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ جبکہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے۔

میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار 990 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار 897 رنز بنائے، جبکہ دونوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 128 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 201 رنز رہا۔

انہوں نے اگست 2012 میں افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ سے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ 2013 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

واضح رہے کہ میکسویل جون 2025 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے تھے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عمان کے خلاف ان کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US