کراچی میں فوڈ واک پر واردات،ملزمان شہری کا 7 لاکھ کا موبائل فون چھین کر فرار

image

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کی فوڈ واک پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متاثرہ شہری سلال کے مطابق وہ فوڈ واک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان پہنچے اور پیچھے بیٹھے ملزم نے اس کا موبائل فون چھین لیا۔

پولیس کے مطابق واردات 4 نومبر کی رات ایک بجے پیش آئی، جس کا مقدمہ تھانہ فیروزآباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری نے واقعے کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US