شادی کے بعد محبت نہیں بلکہ اصل امتحان شروع ہوتا ہے، کرن خان نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

image

"اکثر لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد زندگی صرف محبت، خوشیوں اور رومانس سے بھر جائے گی۔ کم عمری میں شادی کرتے وقت میری سوچ بھی ایسی ہی تھی، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ شادی کے ابتدائی دن دراصل ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئی زندگی کے مطابق خود کو ڈھالنے کا وقت ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے جوڑوں کی زندگی سے اپنی شادی کا موازنہ نہ کریں اور خیالی دنیا میں رہنا چھوڑ دیں۔"

یہ بات معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کرن خان کے مطابق نوجوان لڑکیاں اکثر شادی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلیتی ہیں، لیکن جب عملی زندگی میں مشکلات اور اختلافات سامنے آتے ہیں تو انہیں محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید انہوں نے غلط فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد دو مختلف سوچ رکھنے والے افراد ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کرتے ہیں، اس لیے ایک دوسرے کی عادتوں، پسند ناپسند اور مزاج کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان کامیاب تعلق کی بنیاد بات چیت ہے۔ اگر کوئی بات بری لگے تو غصہ کرنے یا جھگڑنے کے بجائے نرمی اور احترام سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کرن خان نے رواں سال ستمبر میں معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کی تھی۔ دونوں کا نکاح مسجد الحرام میں ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

کرن خان کا کہنا تھا کہ جب میاں بیوی ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے لگتے ہیں تو ازدواجی زندگی کی اصل خوشیوں سے لطف اندوز ہونا آسان ہوجاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US