امیتابھ بچن کی ناساز طبیعت کے باعث 'کون بنے گا کروڑ پتی' کا نیا شیڈول جاری

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بھارتی کوئز شو 'کون بنے گا کروڑ پتی 18' کی شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 84 سالہ سینئر اداکار کی ناساز طبیعت کی وجہ سے شو کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے تعطلی کا شکار ہے، تاہم اب منتظمین نے نئی اقساط کی شوٹنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینل دیوالی کی خصوصی نشریات کے طور پر شو کی پرانی اقساط دوبارہ نشر کر رہا ہے جن میں مشہور شخصیات بطور مہمان شرکت کر چکی ہیں۔ شو کی آخری بڑی سلیبرٹی ایپی سوڈ میں رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے شریک تھے جو اپنی آنے والی فلم 'رامائن' کی تشہیر کے لیے مہمان بنے تھے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس قسط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کا منصوبہ تھا تاہم امیتابھ بچن کی صحت کے مسائل کی وجہ سے چینل کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنی پڑی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آنے کے بعد آئندہ ہفتے سے شو کی شوٹنگ کا آغاز پھر سے کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US