راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 90 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز پر گری، اذان اویس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ دوسری وکٹ 90 رنز پر گری اور ڈیبیو کرنے والے طیب عارف 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم پہلے سیشن میں اپنی مضبوطی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میں چار کھلاڑی طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔