ایشین اسکواش چیمپئن شپ، ایران نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی

image

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

سیمی فائنل مقابلے میں ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کے مدمقابل ہوگی، جہاں قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US