بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

image

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے 13 سالہ ٹیسٹ کیریئر کو خیرباد کہہ دیا، تاہم وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

36 سالہ محمد شامی نے جمعے کو انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

محمد شامی نے بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے 229 وکٹیں حاصل کیں، وہ بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔

اپنے پیغام میں شامی نے کہا کہ 13 سالہ سفر میں انجریز اور مشکلات سمیت کئی اتار چڑھاؤ آئے، لیکن انہوں نے ہر بار ہمت کے ساتھ واپسی کی۔ انہوں نے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹس اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شامی نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کے باوجود ون ڈے، ٹی 20، آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US