پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، جبکہ مختلف کیٹگریز میں پاکستان کی مینز ٹیم اور ہانگ کانگ چین کی خواتین ٹیم ایشیا کی چیمپئن بن گئی ہیں۔
اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 0-2 سے شکست دی، جس میں نور زمان نے جیونگ من ریو کو اور محمد عاصم خان نے سیوجن اوہ کو ہرایا۔
دوسری جانب خواتین کے فائنل میں ہانگ کانگ چین نے ملائشیا کو 1-2 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر اسکواش لیجنڈز گوگی علاؤالدین، قمر زمان اور جان شیر خان کے علاوہ مہمانِ خصوصی عادل جاسم الغریب نے صدر پی ایس ایف ایئر مارشل کاظم حماد اور سینئر نائب صدر پی ایس ایف اے وی ایم سہیل اکبر کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔