سری لنکا اور پاکستان کا کھانا اور سیکیورٹی تقریباً ایک جیسی ہے، کوشل مینڈس: پہلا ٹیسٹ کل راولپنڈی میں ہوگا

image

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا کرکٹ کھیلتے ہوئے اور یہاں سیکیورٹی بہترین ہے، جبکہ سری لنکا اور پاکستان کا کھانا بھی تقریباً ایک جیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ وائٹ بال فارمیٹس سے مختلف ہے اور ہر کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، سری لنکا کی بولنگ اور بیٹنگ میں توازن ہے اور ہمارے بولرز کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی فرسٹ کلاس کھیل کر آرہے ہیں اور فارم میں ہیں، میری سوچ ہمیشہ مثبت رہتی ہے اور بطور سینئر ہمیشہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، میں اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچتا ہوں اور جتنا کھیلوں گا اتنا بہتری کی طرف جاؤں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US