کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پی سی بلیوز کی ٹیم نے جیت لیا ،، فائنل میں فوٹوگرافرز الیون کو یکطرفہ مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم کے پی سی بلیوز کے فاسٹ بولر زاہد غفار، شامیر خان، راؤ افنان اور ارشاد سنجرانی کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے شکست خوردہ ٹیم بے بس نظر آئی، فوٹوگرافرز کی پوری ٹیم صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں کے پی سی بلیوز نے 12 رنز کا ہدف باآسانی چار گیندوں میں حاصل کرلیا، کے پی سی بلیوز نے سیمی فائنل میں روزنامہ ڈان اور فوٹو گرافرز الیون نے سماء نیوز کو شکست دی تھی۔
نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر محمد طلحہ، ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری حیدر حسین، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری اعجاز فاروقی اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم نے انعامات تقسیم کیے۔
فاتح ٹیم کو ٹرافی سمیت پچاس ہزار روپے اور رنرز اپ کو 25 ہزار روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی، کے پی سی بلیوز کے کپتان ثاقب صغیر کو لگاتار تین نصف سنچریاں بنانے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ میں میڈیا کی 32 نے شرکت کی تھی۔