میسی کا ایک اور کارنامہ، مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا

image

ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر اور انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی نے مسلسل دوسرے سیزن میں گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت کر میجر لیگ سوکر (MLS) میں نئی تاریخ رقم کردی۔

میسی نے 2026 کے سیزن میں 31 میچز کھیل کر 26 گول اسکور کیے جبکہ 17 گولز میں معاونت فراہم کی۔ اس طرح وہ مجموعی طور پر 43 گولز میں براہ راست شریک رہے۔

گولز کی دوڑ میں ایف سی ڈیلاس کے پیٹر موسا 22 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

لیونل میسی نے 2025 کے سیزن میں بھی 29 گول کرکے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتا تھا۔ وہ اب یہ اعزاز ایک سے زائد مرتبہ حاصل کرنے والے لیگ کی تاریخ کے چھ کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

میسی کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے 26 گولز میں سے صرف ایک پنالٹی کک پر تھا جبکہ فی میچ گول کرنے کی اوسط 0.87 رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US