آسٹریلوی ٹیم میں بڑا اپ سیٹ، لبوشین ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ

image

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسٹار بیٹر مارنوس لبوشین کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے تصدیق کی ہے کہ مارنوس لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زیر غور نہیں ہوں گے۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ لبوشین کو اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے کے لیے وقت اور موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارنوس لبوشین 2023 کی ایشیز سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہوگی، جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US