گورنمنٹ کالج لاہور میں استاد کی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، بلیک میلنگ کے سنگین الزامات سامنے آگئے

image

لاہور میں گورنمنٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آگئے، جبکہ استاد کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

طالبہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر ان کی بیٹی کی مبینہ نازیبا تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کرتے رہے اور مختلف مواقع پر اس سے رقم وصول کرتے رہے۔ والدہ کے مطابق استاد نے طالبہ سے حاصل کی گئی رقم سے گاڑی بھی خریدی۔

دوسری جانب طلبہ تنظیم کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ طلبہ تنظیم کا مؤقف ہے کہ تقریباً دو سال قبل بھی ایک سابق طالبہ کی جانب سے مذکورہ استاد پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مبینہ واقعہ کالج کی حدود میں پیش نہیں آیا، تاہم معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی میں آزاد حیثیت رکھنے والے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سات روز کے اندر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US