امریکا اور اسرائیل کو گھناؤنے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر

image

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ان کے گھناؤنے جرائم کا انجام انتخابات کے نتائج کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ نہ صرف امریکا بلکہ یورپی انتخابات کے نتائج نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام جنگ پسندانہ پالیسیوں اور نظریات کے سخت خلاف ہیں۔

ایرانی صدر نے آئندہ ہونے والے 'کوپ 31' (COP31) اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی فورم خطے کے ماحولیات پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے تباہ کن اثرات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس اجلاس کے دوران ایران، امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے باعث علاقائی ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات پر تفصیل سے بات چیت کرے گا اور ان کے منفی اثرات کو اجاگر کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US