مسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے

image

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی سمت بڑھنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دونوں میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا، تاہم ان کے ٹکڑے مختلف مقامات پر جا گرے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ میزائلوں کا ملبہ صبوحہ گاؤں اور وادی المغمس میں گرا۔ یہ علاقے مسجد الحرام سے بالترتیب تقریباً 35 اور 21 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس نے واقعے کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد کرتے ہوئے شہری علاقوں کی جانب میزائل داغنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم حوثیوں کی جانب سے اس الزام پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہوسکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US