یمن کی حکومتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ باب المندب آبنائے کے قریب واقع علاقوں سے انخلا کر رہی ہیں تاکہ اپنے مرکزی اڈے عدن کے دفاع پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ اس پسپائی کو ایران نواز حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یمنی حکومتی فورسز کا ’باب المندب‘ سے انخلااور عدن کے دفاع پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان