امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے

image

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر پر ملک بھر کے دینی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مولانا نذرالرحمان کو 2018 میں تبلیغی جماعت کی امارت سونپی گئی تھی۔ انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور ان کی قیادت میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذرالرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کی ہے۔

محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا نذرالرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US