بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، طبیعت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا کہا ڈاکٹروں نے برین ہیمرج اور دل کے دورے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوایا گیا۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر زندہ رہا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔