سیاسی مخالفین بھی عمران خان کو سیاسی قیدی مان رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں، ان کے خلاف قائم مقدمات بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت میں دن کی روشنی میں کھلی سماعت کے دوران ہمارا مؤقف سنا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ بات اب ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، لہٰذا عدالت سے درخواست ہے کہ مقدمات کی کھلی اور شفاف سماعت کی جائے اور دفاع کا مؤقف سننے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US