پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لوٹ آئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1,200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کو پی ایس ایکس میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,191 پوائنٹس اضافے کے بعد 177,485 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، جبکہ اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور بڑے بینکوں کے حصص بھی مثبت زون میں رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1,223 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 176,294 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US