بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

image

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 24 دسمبر 2026 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ اور بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہیں گی، نوٹم میں واضح کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US