امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔
رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ نے الٹا پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کا صحافیوں پر برہم ہونا معمول بنتا جا رہا ہے اور اکثر ایسے سوالات ان کے غصے کا سبب بنتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔