ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا؛ مچل اور فلپس کی مزاحمت سے بھارت کی فائنل تک رسائی کو دھچکا

image

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بیسن ریزرو میں کھیلا جانے والا ویلنگٹن ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارتی ٹیم کو فتح حاصل کرنے کے لیے 8 وکٹوں کی ضرورت تھی، مگر پچ سے بولرز کو کوئی خاص مدد نہ مل سکی۔

آخری دن کے کھیل میں بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے ڈیون کونوے، پراسیدھ کرشنا نے راچن رویندرا اور انشل کمبوج نے ٹام بلنڈل کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس وکٹ پر جم گئے اور دونوں بلے بازوں نے 43 اوورز تک بھارتی بولنگ اٹیک کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ ڈیرل مچل 186 گیندوں پر 49 رنز اور گلین فلپس 126 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US