قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کو بھی کامیابی ملی، جس سے انہیں زیادہ خوشی ہوئی۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ثاقب خان اور رضا اللہ کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضا اللہ نوجوان بولر ہیں جو تمام مشوروں پر عمل کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ثاقب خان اور رضا اللہ لمبے عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ وہ چار روزہ کرکٹ زیادہ کھیلیں، کیونکہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے وائٹ بال کرکٹ کی مہارت میں بھی نکھار آتا ہے۔
محمد عباس رواں سال 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 39 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں، جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی سیریز اور دوسرے ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔