ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے سروائیور سیریز میں واپسی کا اعلان کردیا، جس کے بعد ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
54 سالہ دی راک نے پیٹ میکافی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیپلز چیمپئن واپس آرہا ہے، اگلے ہفتے سروائیور سیریز میں سب سے ملاقات ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اس ایونٹ کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے اور شرکت کے لیے ہیوسٹن جا رہے ہیں۔
دی راک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’جمانجی‘ کے تشہیری دورے کا شیڈول بھی تبدیل کروایا تاکہ اس اہم ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کے ڈیبیو کو 30 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔