پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹی 20 کی چیمپئن بن گئی

image

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ نہ ہوسکا۔

طویل انتظار کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے قوانین کے تحت بہتر نیٹ رن ریٹ اور لیگ میچ میں بھارت کو شکست دینے کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں بھارت کے علاوہ سری لنکا اور بنگلا دیش کو بھی شکست دی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کو فائنل کھیلے بغیر چیمپئن قرار دینے پر اعتراض کیا اور ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے پر سوالات اٹھائے۔ بھارتی ٹیم نے فیصلے کے خلاف احتجاجاً تقسیمِ انعامات کی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور رنرز اپ ٹرافی لیے بغیر اسٹیڈیم سے چلی گئی۔

ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق بارش کے باعث فائنل نہ ہونے کی صورت میں بہتر نیٹ رن ریٹ رکھنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جانا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US